باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان )ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد سموگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔افسران کو سموگ کا باعث بننے والی سائٹس کے وزٹ کی ہدایت،سموگ والے بھٹوں اور سٹون کریشنگ یونٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا اور افسران کو فیلڈ میں جانے،عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹوں کی ورکنگ بند کرائی جائیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران فیلڈ میں جائیں اور سموگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کے شواہد شیئر کریں،انسداد سموگ بارے کسانوں میں آگاہی پیدا کی جائے،بھٹہ اور آوی مالکان کیخلاف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرائی جائیں،انہوں نے کہا کہ سٹون کریشنگ مالکان سے جرمانوں کی وصولی کو یقینی بنایا جائے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،ڈی سی نے مزید کہا کہانسداد سموگ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی طلب کئے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصابرحسین،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید،ڈی ایس پی بخت نصر،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد اور انسپکٹر ماحولیات بھی موجود تھے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں