سیاہ فام قتل کیس میں تین امریکی پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

0
44

سیاہ فام قتل کیس میں تین امریکی پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :امریکا میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے واقعے میں ملوث تین امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

کل بدھ کے روز امریکی ریاست مینسوٹا کے پراسیکیوٹر جنرل کیتھ السن نے جارج فلوائیڈ کیس میں تین امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں مسٹر السن نے کہا کہ سیاہ فام شہری فلوائیڈ کے قتل کے حوالے سے ہم ایک مضبوط کیس تیار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے نئے الزامات انصاف کےقریب پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔نہوں نے کہا کہ فلوائیڈ کے قتل کے واقعے نے ہمیں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انصاف کے لیے کام کررہے ہیں۔

کل بدھ کو امریکی سینٹ کے رکن ایمی کلوپوچار نے مینا پولیس میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبے کے ساتھ ساتھ امریکا میں حکام نے تین پولیس اہلکاروں پر فلوائیڈ کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

واجح‌رہے کہ مریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے بڑے شہروں میں رات کا کرفیواور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے پولیس کے ساتھ ملٹری،نیشنل گارڈ اور ایف بی آئی بھی حرکت میں آگئی۔ایک سیاہ فام امریکی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعدحالات قابو سے باہرہیں

وائیٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے دہشت گرد وائیٹ ہاؤس میں بیٹھا ہے جیسے نعرے لگائے،امریکہ کی دیگر ریاستوں‌ میں‌ 15 سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا،

واضح رہے کہ سیاہ فام جارج کو شہر مینیا میں پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر دبایا جس سے اس کی موت ہو گئی تھی اسکے بعد سے امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

مظاہروں‌ کو روکنے کے لئے امریکی صدر کا فوج تعینات کرنیکا اعلان

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو روکا تو وہ کون نکلا؟ ویڈیو وائرل

امریکی شہریوں پر حکومتی بربریت پر یورپ خاموش کیوں؟ اسے ہمیشہ کیلئے منہ بند کرنا ہو گا،ایران

امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خطرناک بیماری کا انکشاف

Leave a reply