سیاحت اور پاکستان .تحریر۔ مزمل مسعود دیو
سیاحت اور پاکستان .تحریر۔ مزمل مسعود دیو
پاکستان کو جہاں خطے کے اعتبار سے اہم مقام حاصل ہے وہیں اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی بھی فراوانی ہے. کئی ممالک میں سیاحت کو معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے
پاکستان میں سیاحت کی استعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2018 میں برطانیہ کی مہم جوئی کے حوالے سے معروف سوسائٹی "بیک پیکر” نے پوری دنیا میں مہم جوئی کے حوالے سے پاکستان کا شمار اول نمبر پر کیا اس کے علاوہ "فوربز” نے 2019 میں ایک شائع کردہ آرٹیکل میں پاکستان کا شمار دنیا
کی حسین ترین جگہوں میں کیا
پاکستان اپنے اونچے اونچے برف پوش پہاڑوں سے بہت مشہور ہے کیونکہ دنیا کی 7 ہزار میٹر سے اونچی 10 چوٹیاں پاکستان میں ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں سے آئس اسکیٹنگ کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جنہوں نے پاکستان کے برف پوش پہاڑوں کو دنیا کے بہترین برفانی کھیلوں کے پہاڑ کہا۔ فروری 2019 میں پاکستان ائیرفورس نے 13 ملکوں کے 40 کھلاڑیوں کی چیمپئن شپ کروائی۔ اختتام پر تمام کھلاڑیوں نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور دوبارہ یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان کی حالیہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے کوششیں کیں ہیں جن کے نتائج متاثر کن ہیں. شمالی علاقہ جات کے انفراسٹکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے اور بہت سی نئی جگہیں سیاحتی مراکز کے طور پر متعارف کروائی جارہی ہیں۔
سیاحتی ویزوں کے حصول میں آسانی کیلئے متعدد اقدامات کیے گئےجس میں 50 ملکوں بشمول امریکہ سے آنے والوں سیاحوں کو پاکستان پہنچنے پر ویزہ کے اجراء کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا، دوسرے175 ممالک کیلئے ویزہ کی درخواستوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے سیاحوں کی مشکلات میں کافی کمی آئی ہے
اس کے علاوہ سیاحت کیلئے کی جانے والی دیگر کوششوں میں کرتارپور راہداری کی فعالیت اور اس سے ملحقہ کمپلیکس کی تعمیر اور حال ہی میں جہلم میں افتتاح کئے جانے والے "البیرونی ریڈیس” جیسے مقامات قابل ذکر ہیں
حالیہ کرونا وبا کے باعث عالمی سطح پر سیاحت کے شعبہ میں کمی دیکھی گئی ہے جس میں سیاحوں کو مختلف ممالک کی طرف سے سفری پابندیوں جیسی مشکلات کا سامنا ہے
امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا وبا کے خلاف کامیابیوں میں اضافہ ہو گا اور غیر ملکی سیاح ترجیحا پاکستان کا رخ کریں گے ۔سیاحت کے شعبے سے بہت سے لوگ روزگار سے وابستہ ہوں گے، جس سے ملکی زرمبادلہ میں سیاحت ایک اہم کردار کرے گی اور آنے والے کل میں پاکستان دنیا بھر میں سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہوگا۔ ان شاءاللہ
پاکستان زندہ باد
@warrior1pak