طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری مزید کتنے علاقوں پر قبضہ کر لیا

طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری مزید کتنے علاقوں پر قبضہ کر لیا

باغی ٹی وی : افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے جنگجووَں نے6 ہفتوں میں70اضلاع پرکنٹرول حاصل کرلیاہے ، اس وقت طالبان کا131اضلاع پرقبضہ ہے، ملک کے تمام صوبوں میں طالبان نےکئی اضلاع کوکنٹرول میں لیاہے،افغانستان میں کل اضلاع کی تعداد421اورصوبوں کی تعداد34ہے .

طالبان اورحکومتی فورسزکےدرمیان حالیہ دنوں میں لڑائی میں شدت آ گئی ہے.افغان حکومت نے بتایا کہ کئی اضلاع کوطالبان سےواپس لیاگیاہے،کئی اضلاع سےجنگی حکمت عملی کےتحت سیکیورٹی فورسزنکل گئی ہیں،

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے . ادھر طالبان نے چوبیس گھنٹے میں فریاب صوبے کے گیارہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ہے۔ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفت وشنید کے لیے اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ امریکا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں افغان رہنما 25 جون کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں امریکی انخلا کے بعد سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اشرف غنی کے نامزد کردہ نئے وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں، ہتھیار حکومت فراہم کرے گی

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ غنی اور عبداللہ اپنے اقتدار اور ذاتی مفاد کے تحفظ کے لئے امریکی حکام سے بات کریں گے اوراس سے افغانستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Comments are closed.