شاہراہ کاغان کی بندش ،سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور

0
126
balakot

پاکستان کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں،

مالا کنڈ، لوئر دیر، چترال اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں،چترال میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، کئی علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہوگئےمہرنائی میں سیلابی صورت حال سے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ، جیکب آباد، سبی، بولان اور زیارت میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،مانسہرہ میں شدید بارش سے شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ طغیانی کے باعث مہانڈری کے مقام پر مرکزی پل ریلے میں بہہ گیا۔

بالاکوٹ: شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی،ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10سے 15ہزار کے درمیان سیاح موجود ہیں، کے ڈی اے حکام کے مطابق وادی کاغان میں سڑک کی بندش سے پھنس جانے والے سیاحوں سے رہائش اور کھانے پینے کےلئے کوئی اوور چارجز نہیں ہونگے،  سٹاف اور ٹوررزم پولیس ناران میں سیاحوں کی خدمات کےلئے موجود ہیں ، بجٹ ختم ہونے والے سیاحوں کو مفت رہائش وکھانا فراہم کیا جائے گا،سڑک کی بحالی کےلئے این ایچ اے ودیگر محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ناران میں پیٹرول، غذائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہے، کسی بھی پریشانی کی صورت سیاح ناران میں موجود ٹورزم پولیس اور کے ڈی اے دفتر سے رجوع کریں،

مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق اگر آپ اس وقت وادی کاغان میں ہیں تو دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ضروری ہے۔آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پریا0997920126پر کال کریں ۔

شمالی علاقہ جات کی جانب سیر وتفریح کے لیئے جانے والے احتیاط کریں کیونکہ بالاکوٹ کی وادی کاغان میں ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند کردی گئی،

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 13 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ 16 گھروں کو نقصان پہنچا.تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ جبکہ سوات میں کالام سے بحرین اور ناران سے بالاکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے

چترال، بارشوں کی بعد سیلابی صورتحال ، گولین وادی میں سیلابی ریلے سے 16 گھرتباہ
کاری کے مقام پر چترال، مستوج، شندور روڈ نالے میں طغیانی، ہر قسم ٹریفک کیلیے بند ہے، موری بالا میں خوفناک سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، کھڑی فصلوں ، باغات اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں،،مستوج روڈ ریشن شادیر کے مقام پر دریا کی کٹاؤ کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشیں رکنے کے بعد بند راستوں کی بحال ہوتے کا کام شروع کیا جائے گا،

کراچی میں بارش،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

Leave a reply