سیاحتی مقامات پرپابندی کے باوجود  سیاستدان اور سرکاری افسران مری پہنچ گئے۔

مری کے مین انٹری پوائینٹ سے سیاحوں کو واپس کیا جارہا ہے  جبکہ دوسری جانب  پولیس کی جانب سے روکنے پر پی ٹی آئی کے  ایم پی اے خرم سہیل خان لغاری ٹریفک  وارڈن پر برس پڑے۔ ایم پی اے خرم سہیل خان لغاری نے جب پولیس کے اعلی حکام سے رابط کیا تو  ٹریفک  وارڈن نے  مجبورا  داخلے ہونے کی اجازت دے دی ۔

دوسری جانب ملک بھر سے  آنے والے سیاحوں  کو ناکو سے ہی واپس کیا جارہا ہے ۔  مری کی شاہراہوں پر NCOC کے احکامات  کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی گاڑیوں گھومتی  پھرتی نظر  آنے لگی ۔
     

Comments are closed.