سیاحتی مقام ، ریسٹورنٹس ، ہوٹلز تھیٹرز اور سینما ہالز کب کھلیں‌ گے ، اسد عمر نے اعلان کردیا

0
46

سیاحتی مقام ، ریسٹورنٹس ، ہوٹلز تھیٹرز اور سینما ہالز کب کھلیں‌ گے ، اسد عمر نے اعلان کردیا

باغی ٹی وی وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیاہے کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا جبکہ 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز بھی کھول دیئے جائیں گے ، 10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کھول دیا دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے جا رہے ہیں ، 15 ستمبرسے شادی ہالزکھولے جا سکتے ہیں، بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے اور اس کے علاوہ انہیں پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہو گی ،تاجرپرانے طریقہ کارکے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں،تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، 7 ستمبرکوتعلیمی ادارے کھولنے کاحتمی جائزہ لیاجائےگا، ریسٹورنٹس اورکیفےٹیریاکیلئے ایس اوپیزجاری کیے جائیں، کبڈی،کشتی،رگبی کے علاوہ دیگراسپورٹس کی اجازت دےرہے ہیں،کھیلوں کی اجازت بغیر تماشائیوں کے دی جارہی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ 10اگست سے جم کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ 10اگست سے تھیٹرزاورسینماہالزکوکھول دیاجائےگا۔ ان کا کہناتھا کہ مزارات ، درگاہیں کھول رہے ہیں لیکن عرس کیلئے صوبائی انتظامیہ سے اجازت درکار ہو گی جبکہ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی ختم کی جارہی ہے ۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کوبھی کھولاجارہاہے، میٹروبسوں میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی،ایکسپوہالزاوربیوٹی پارلرز10اگست سے کھولے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ جن ممالک میں کوروناختم ہواوہاں دوبارہ کیسزسامنے آئے، خطرہ ابھی ٹلانہیں،احتیاط لازمی کرناہوگی، محرم الحرام کے حوالے سے ایس اوپیزبنادیئے گئے ہیں۔

Leave a reply