سرگودہا,سیال شریف میں سالانہ عرس مبارک جاری,خصوصی رپوٹ

0
61

سرگودھا,سیال شریف(نمائندہ باغی ٹی وی)
چشتیہ سلسلہ کے معروف بزرگ شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس مبارک آج سے آستانہ عالیہ سیال شریف ضلع سرگودہا میں شروع ہو رہا ہے
حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی 1906 میں سیال شریف میں پیدا ہوے
9 سال کی عمر میں حافظ کریم بخش سے قران پاک حفظ کیا اس کے بعد اپنے والد گرامی حضرت خواجہ ضیاالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ مولانامحمد حسن مولانا حافظ محمد جان مولانا قمرالدین اور علامہ معین الدین اجمیری جیسے اساتذہ سے دینی تعلیم حاصل کی
1351 ھجری میں سند فراغت حاصل کی اور اپ کی دستار بندی کی گئی
1929 میں اپنے والد گرامی کی وفات کے بعدآستانہ عالیہ سیال شریف کے چوتھے سجادہ نشین مقرر ہوے
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ 1945 میں آل انڈیا مسلم لیگ سرگودہا کے صدر منتخب ہوے اور 1946 میں آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا
1949 میں آپ کو شیخ الاسلام کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ فکری شعوری اور سیاسی تدبر کا ایک مثالی نمونہ علم و عمل کا خوبصورت کردار اور تقوی و پرہیز گاری کا منبع تھے
آپ اپنے مریدوں سے بہت شفقت فرماتے اور نہایت سادہ لباس زیب تن کرتے آپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب انوار قمریہ ایک علمی خزانہ ہے
حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ ایک جید عالم دین اور روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن شاعر بھی تھے
17 رمضان المبارک 1401 ھجری کو آپ کا وصال ہوا ہر سال 17 اور 18 رمضان المبارک کو اپ کا عرس آستانہ عالیہ سیال شریف میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے پیر سیال کے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں

Leave a reply