سیالکوٹ : 9 محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے ،پولیس اور رینجرزکا فلیگ مارچ

سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) 9 محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں رینجرز کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدائیت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ کی زیر قیادت پولیس لائنز سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو ضلع کی مختلف شاہراہوں خواجہ صفدر روڈ، امام بارگاہ کینٹ، گھنٹہ گھر چوک کینٹ، امام بارگاہ مستری عبداللہ، سرکلر روڈ، پل اہک نیکا پورہ، حاجی پورہ، عالم چوک، شہابپورہ، اگوکی اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائنز اختتام پزیر ہوا،
فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پیز سرکلز ،ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے دستوں نے بھر پور شرکت کی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شہریوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کے متعلق فوراً پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دیں ۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سیالکوٹ پولیس پوری طرح متحرک ہے ۔امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a reply