سمابیہ طاہرعدالت پیش ،جیل بھجوانے کا حکم

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا
0
31
semabia tahir

راولپنڈی: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کو مقامی عدالت پیش کر دیا گیا

سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے سمابیہ طاہر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی عدالت نے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا ،عدالتی حکم پر سمابیہ طاہر کو 3 اگست تک شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ،سمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمال پنجاب سیمابیہ طاہر ستی کو کل رات گرفتار کیا گیا تھا،سمابیہ طاہر ستی کو اسلام آباد پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا ،سیمابیہ طاہر ستی پر نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

Leave a reply