وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
29
pm shehbaaa

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

متحدہ عرب امارت پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے ہنگامی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے،وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے دبئی کے لئے اپنے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے سٹاف کے اراکین بھی روانہ ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے دوپہر 2 بجے کے قریب روانہ ہوا،دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے

ن لیگی ترجمان ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ یو اے ای کے عزت مآب صدر محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی اور سعودی عرب میں قیام کے بعد ایک دن قبل یورپ روانہ ہوئے ہیں اور آج ہی پاکستانی وزیراعظم دبئی روانہ ہو گئے،

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Leave a reply