سیالکوٹ:آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے-ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کا آئین ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے کا مکمل حق دیتا ہے،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ریاستی مشینری پوری طرح متحرک ہے اور کسی کو اپنے نظریات اور عقائد کسی دوسرے مذہب یا فرقے پر زبردستی مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاتی۔

یہ بات انہوں نے ضلعی کور امن و بین المذاھب ہم آہنگی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، صاحبزادہ ایوب خان ، پیر غلام حسین سلطانی، اشفاق نذر گھمن، مولانا احمد مصدق قاسمی، بشپ سراج ، عادل غوری، حکیم رتن لال، بچاری جشپال، ظفر عباس سمت مختلف مذاہب اور مسالک کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

مسیح کمیونٹی کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانے سے کھروٹہ سیداں میں مسیحی کمیونٹی کے تحفظات اور خدشات کے ازالہ کیلئے بروقت اقدام کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شر پسند عناصر پر نظر رکھیں اور ان کا سختی سے محاسبہ کریں تاکہ امن کی خوشگواری فضا کو کسی کو مکدر کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مسیحی سمیت تمام اقلیتی مذاہب کے عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کو بطور پاکستانی حاصل حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت گذاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ کہ وہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ری ویمپنگ کے پراجیکٹ پر کام کی رفتار اور معیار کو جائزہ لیا۔ ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق پراجیکٹ کو 31جنوری تک مکمل کریں تاکہ ہسپتال میں وارڈز اور او پی ڈیز کو بحال کیا جاسکے۔

Leave a reply