امن و سکون کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا،ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ
سیالکوٹ(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے جلوس کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ عبداللہ لک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری ارشد بھدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کریم بخش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن،ایسی سیالکوٹ نعیم بشیر, اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، اے سی ڈسکہ ماریہ جاوید، اے سی پسرور طاہر طیب، ڈی او ایمرجینسی کمال عابد،سب رجسٹرارز سعید احمد منج،ملک اعجاز،حافظ اصغر علی چیمہ، سیکرٹری انجمن اثناء عشریہ ظفر عباس، احسان الہی رحمن، حافظ غلام محی الدین، سی او ضلع ایم سی ایس فیصل شہزاد، سی او ضلع کونسل عنصر ساہی، ماسٹر فیض،مولانا ایوب خان، حافظ عبدالغفار، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر چودھری اورآپریشنز مینیجر ایس ڈبلیو ایم سی مجاہد رسول کے علاوہ محکمہ صحت،واپڈا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے سلسلہ میں سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی نے کہاکہ چہلم امام حسین ؑ پر ضلع بھر میں نکالے جانے والے روائتی، لائسنسی اورقدیمی جلوسوں کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اوران جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے سی اوز پیچ ور کروانے اورسٹریٹ لائٹس کو بحال رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے ان روٹس کی خصوصی صفائی کی جائے گی اور چونا کاری کے علاوہ روٹس پر بجلی، گیس، پی ٹی سی ایل اور گیس سمیت تمام سروسز لائینز کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے سول ڈیفنس روٹس کی سوپنگ کرے گا جبکہ پولیس کے جوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ جلوسوں کو سیکیورٹی کور فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چہلم کے روز ڈی سی آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم ہوگا جس میں تمام محکموں کے نمائندگان موجود رہیں گے۔ ڈی سی تمام محکموں کو ہدایت کہ وہ جلوس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز کے مطابق ذمہ داریاں پوری کریں۔ اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کے سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔