سیالکوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں گٹکا برآمد،1500 لٹر جعلی مشروبات تلف

بلا نمبری موٹر سائیکل رکشہ پر لاکھوں روپے مالیتی گٹکا لیجانے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور بلا نمبری موٹر سائیکل رکشہ پر لاکھوں روپے مالیتی گٹکا لیجانے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں کارروائی کے لئے تعینات کیا گیا جس نے ملزم ارمان اکبرکو 15لاکھ روپے مالیتی گٹکا مارکیٹ میں سپلائی کیلئے لیجاتے ہوئے موقع سے پکڑ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں کاروائی کے دوران کیمکل ملا دودھ قبضہ میں لیکر دو ملزمان عرفان اعجاز اور عمیر حسن کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں آپریشن 1500 لٹر ناقص مشروبات تلف کر دی گئیں، تلف کردہ مشروبات میں 2 لٹر اور 1.5 لٹر کی بوتلیں شامل ہیں ۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کی کاروائی کے دوران سٹاکسٹ موقع سے فرار ہوگیا،حاجی ٹریڈرز کوٹلی لوہاراں کے خلاف مقدمہ درج

Leave a reply