سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورچیف شاہد ریاض سے)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے میونسپل کمیٹی اور آل گورنمنٹ وپرائیویٹ کالجز ڈسکہ کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا
مقابلہ حسن نعت کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار ، اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو ،،ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور وڑائچ تھے، کالجز کی طلباءوطالبات نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے
نقابت نعمان احمد نے کی جبکہ ججز کے فرائض قومی اسمبلی کے آفیشل ثناءخوانان محمد نعمان ارشد غوری، عمر شہزاد ایڈووکیٹ، امیر الدین اور توقیرالدین نے سرنجام دیے
طالبات میں حاجرہ ربانی نے پہلی ،آمنہ حسینی نے دوسری اور اقراءاکرام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، طلباءمیں حافظ عبدالودود نے پہلی ، ابتسام نے دوسری اور محمد سمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
مہمانان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں انعامات تقسیم کئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو50ہزار روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو30ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والوں کو20ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے جبکہ حصہ لینے والے تمام طلباءوطالبات کو پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن کی طرف سے فی کس پانچ ہزار روپے دیے گئے
سیدہ نوشین افتخار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بابرکت محفل میں آکر دلی تسکین محسوس ہوئی ہے آج کے نفسا نفسی کے دور میں اس طرح کی محافل کا انعقاد باعث خیر وبرکت ہے اس کیلئے تمام منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں
تقریب سے ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور وڑئچ،اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو ودیگر نے بھی خطاب کیااور طلباءوطالبات کی کارکردگی کو سراہا صدر پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن ظہیر نذیر چودھری نے تمام معزز مہمانان گرامی ،پرنسپلز اساتذہ طلباءکا شکریہ ادا کیااختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی