آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں
0
105

کراچی: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

باغی ٹی وی : کراچی پولیس کے سینیئر افسر ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر مہیسر کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیا ہے آئی جی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائےگا۔، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

Leave a reply