سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے موضع میانی کے رہائشی راشد نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ دو مسلح ملزمان نے اس سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے چھین لیے ہیں۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر سیالکوٹ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق موقع پر پہنچے۔ پولیس کے سوالات سے گھبرا کر راشد نے سچ اگل دیا۔ اس کی جیب سے ہی 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ پولیس نے راشد کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب موضع پڑتانوالی میں سمیر اور حسن جاوید پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ملزمان سلمان اور ظفر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان سے رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔