سیالکوٹ: جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں جاری کر دیں

ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب کی صدارت امیر ضلع چوہدری امتیاز بریار نے کی

سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض) جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں تقسیم کر دیں، ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب کی صدارت امیر ضلع چوہدری امتیاز بریار نے کی .

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ابتدائی گفتگو چوہدری امتیاز بریار نے کی ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی پارٹیوں کو الیکشن لڑنے اور جیت کر اقتدار میں آنے کا بار بار موقع ملا ہے لیکن بد قسمتی اور اپنی بددیانتی کی وجہ سے وہ ملکی مسائل کو حل کرنے میں نہ صرف ناکام ثابت ہوئی ہیں بلکہ الٹا عوام کے نام پر قرض لے کر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکی ہیں کہ اب ملک میں پٹرول اور بجلی گیس سمیت ضروریات زندگی کی قیمیں بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک طے کرتا ہے اس لیے اب عوام ان کے بار بار دھوکہ دینے کی وجہ سے جماعت اسلامی پر اعتماد کر رہی ہے اور کامیابی کے بعد ہم ملک کو دیانت داری سے آگے بڑھائیں گے .

جماعت اسلامی کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں سے امیدواران نے اپنے اپنے ٹکٹ وصول کیے ، این اے 71 سے ڈاکٹر طاہر محمود بٹ ، 72 سے غضنفر علی باجوہ ، 73 سے ذوالفقار احمد ذکی ایڈووکیٹ ، 74 سے چوہدری قمر الزمان چیمہ الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 70 سے کوئی امیدوار میدان میں نہیں جبکہ پی پی 44 سے چوہدری فصیح الاسلام گجر ، پی پی 45 سے محمد عارف سلہری ، پی پی 46 سے ملک منیر حسین ، پی پی 47 سے ڈاکٹر طاہر محمود بٹ ، پی پی 48 سے رانا محمد ارشد ، پی پی 49 سے محمد یوسف ججہ ایڈووکیٹ ، پی پی 50 سے ذوالفقار ذکی ایڈووکیٹ ، پی پی 51 سے محمد اشرف ڈھلوں ، پی پی 52 سے محمد شفیق رحمانی اور پی پی 53 سے عمران اختر شیرازی امیدوار نامزد کیے گے ہیں .

اس وقت جماعت اسلامی واحد عوامی پلیٹ فارم ہے جہاں پورے ڈسپلن سے تمام الیکشن امیدواران کو نامزد کرکے ان کے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی پارٹیوں میں ابھی امیدواران کی سلیکشن کا مرحلہ نامکمل ہے جبکہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے .

Comments are closed.