سیالکوٹ: 20 ماڈل سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں-ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ۔ ( باغی ٹی وی سٹی رپورٹر شاہد ریاض) 20 ماڈل سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں-ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ماڈل قرار دیے جانے والے 20 سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں، سکول کونسلوں کے کا کردار زیادہ موثر بنانے کے لیے ممبران کا اجلاس بلایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل سکولز پراجیکٹ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے سی سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ایجوکیشن معروف احمد بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز دلچسپی لیکر سکولوں میں کلاس رومز میں بہتری، واش رومز، دیواروں پر پینٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کیلئے پراجیکٹ کی نگرانی کریں، مقررہ وقت کے بعد وہ خود ان سکولوں کا دورہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے مخیر حضرات کے تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Leave a reply