سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد مار دیئے گئے

مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، معصوم شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا
0
51
Pak army

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد؛ کرین حادثے میں تین افراد جانبحق
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، معصوم شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a reply