سیالکوٹ :مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج
سیالکوٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذیشان اعوان اور جنرل سیکرٹری ثاقب بٹ نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافی ٹیکسوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اور سفید پوش پاکستانی شہری پہلے بھی مہنگائی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اوپر سے ظالمانہ بلوں کے ٹیکسوں نے عوام کے جینا حرام کر دیا ہے

ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنی پاکستانی شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے فوری اقدامات کرے اور جو ظالمانہ ٹیکس بلوں میں لگائے ہیں ان کو واپس لیا جائے تاکہ شہری اپنی زندگی معمول کے مطابق چلا سکیں اور مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن صدر ملک ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ مقررہ تاریخ پر کی جائے تاکہ شہری باسانی اپنےمتعلقہ تاریخ پر بل ادا کر سکیں

ان کا کہنا تھا کہ فی یونٹ بھی سستا کیا جائے اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ محکمہ پاکستان کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام اپنی روز مرہ کی زندگی آسانی سے گزار سکے

مون سٹوڈیو سے شہاب پورہ گیپکو آفس تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی اور آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی-

Leave a reply