سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)یوم پاکستان کی پروقار تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرچم کشائی کی، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی،
اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان، چاچا کرکٹ عبدالجلیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی
جبکہ ممتاز سماجی شخصیت مرزا عبدالشکور نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جس کا وجود اسلام کے نام پر ہوا،
پاکستان کا تصور سیالکوٹ کے عظیم سپوت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پیش کیا، جبکہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںمسلمانان ہند نے بھرپور جدوجہد کی۔