پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-
باغی ٹی وی: سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔
تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریاں جاری تھیں جس پرپولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنےپرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-
پاکستان تحریک انصاف نے اب تک پرامن جلسے کیے. اس کے باوجود آج پولیس کی جانب سے سیالکوٹ جلسہ گاہ پر حملہ، عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری اور بدترین تشدد عوام کو مزید اشتعال دلائے گا. پرامن شہریوں پر طاقت کا بےجا استعمال قابل مذمت ہے.#SialkotFightsBack#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/GcaFmhOCmz
— Humayun Akhtar Khan (@HumayunAkhtarK) May 14, 2022
پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔
میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں:عمران خان
دوسری جانب اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا۔
اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےجلسے کی اجازت نہ دینے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دی تھی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔
عثمان ڈارکا کہناتھا کہ معلوم ہوا ہےانتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا کارکنان ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار رہیں، ریاستی مشینری کا استعمال ہوا تو آج سیالکوٹ شہر بند کریں گے گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو سیالکوٹ کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا اور کسی قسم کی انارکی ہوئی تو ذمہ دار ڈی سی ، امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔