سیالکوٹ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں – ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں میں ممکنہ طغیانی سے بچاؤ کیلئے پر فلڈ پلان 2023ء کے مطابق تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پری فلڈ ارینجنمنٹ کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کے علاوہ تمام محکموں کے متعلقہ مقامی حکام موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ شہر سے گذرنے والے نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ کا فوری آغاز کرے اور نالہ بھیڈ پر پلوں کے نیچے سے لازمی صفائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن, ضلع کونسل اور میونسپل کمٹیز کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ فلڈ فائٹنگ آلات ، ڈی واٹرنگ سیٹس اور ڈسپوزل اسٹیشن کو اسٹینڈ بائی رکھیں اور اربن فلڈ پلان بنائیں اور شہروں میں ایسی نشیبی علاقے جہاں پر بارشی پانی کو نکالنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس لگانے پڑ سکتے ہیں ان جگہوں نشاہدہی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محکمہ ایریگیشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سیالکوٹ سے گذرنے والے دریا ، نہروں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کی تفصیلی انسپکشنز رپورٹ جمع کروائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا اور ہونے والے نیلامیوں کے عمل چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تالاب شیخ مولا اسٹیڈیم کی بحالی اور دیوار سیالکوٹ کی تزئین و طالبات آرائش کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

Leave a reply