سیالکوٹ: چیمبر کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا ندیم انتقال کر گئے، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) چیمبر کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا ندیم انتقال کر گئے، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے سابق ڈپارٹمنٹل کمیٹی چیئرمین رانا ندیم احمد گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک وفات پر ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ سمیت پنجاب کی بزنس کمیونٹی غم میں مبتلا ہو گئی۔

رانا ندیم احمد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بابل شہید کمیلہ روڈ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ جنازے میں سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق، موجودہ و سابق عہدیداران، مجلس عاملہ کے اراکین، اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق اور دیگر عہدیداران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رانا ندیم ایک انتہائی ملنسار اور بہترین شخصیت تھے، ان کی وفات بزنس کمیونٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

Comments are closed.