سیالکوٹ: شہری و دیہی علاقوں میں صفائی اور تجاوزات خاتمے کے لیے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے،محمد اقبال

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، چاروں تحصیلوں میں پانچ دیہات کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز غلام سرور ، احسن ممتاز ، انور علی کانجو ، قمر محمود منج، بلدیات و دیگر محکموں کے افسران بھی تھے۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور اہم قصبوں میں تجاوزات کنندگان کو فوری نوٹس جاری کئے جائیں گے اور مقررہ وقت میں رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔

اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہری علاقوں میں جامع صفائی مہم چلائیں ، ویسٹ بن رکھے جائیں نیز کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صاف دیہات پروگرام پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز خود نگرانی کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال نے بتایا کہ تحصیل سیالکوٹ میں جھائی اور لکھن پور، ڈسکہ میں بھیلو مہار، سمبڑیال میں کھوپرا اور تحصیل پسرور کے گاؤں بن باجوہ کو ماڈل ویلج کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں صفائی ، گلیوں اور گھرانوں کے نمبر لگائے جائیں گے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال نے ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں میں لگے انتخابی بینرز اور پوسٹرز فوری ہٹائے جائیں ، خراب سٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے اسی طرح بیوٹی فیکشںن کے لیے اقدامات پر فوکس کیا جائے۔

Leave a reply