سیالکوٹ:اس بار ووٹ کی عزت اور حرمت پامال نہیں ہو گی- خواجہ آصف

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے اب الیکشن لازمی ہوں گے

ووٹ کو جو عزت دو کا نعرہ تھا وہ سچ ہو گااس بار ووٹ کی عزت اور حرمت پامال نہیں ہو گی آپ کے ووٹ جس کسی کے بھی حق میں ہوں گے وہ تلف نہیں ہوں گے سیاست میں تلخی کی وجہ سے بہت سے لوگ بکھر چکے ہیں نواز شریف کو اقتدار سے محروم کرکے ایک ایسے شحض کو لائے جس نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا

خواجہ محمد آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے آپکے حلقے سے چھ الیکشن لڑے جبکہ مجھ سے پہلے میرے والد لڑتے تھے کبھی کہیں یہ خوف نہیں ہوتا تھا کہ سے گذرتے ہوئے کہ کوئی گالی دے گا یا گریبان پکڑے گا،خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ اس ملک میں تلخی والا ماحول چھوڑ گئے ،محبت ختم ہو گئی ،چار سال جس طرح اس ملک میں لوٹ مار کی گئی اور ملکی خزانے کو اور ریسورسز کو لوٹا گیاہمارے پاس اتنا ٹائم نہیں تھا کہ اسکو قابو کر سکتے ،ہمیں علم ہے کہ مہنگائی کا ایسا طوفان ہے جس پر ہم قابو نہ پاسکے

اقتدار میں آنے کے لئے اس نے فوج کو للکارا آپ بتائیں متعدد بار نواز شریف کو مشرف نے پابند سلاسل کروایا ،عمران خان نے جیل میں بند کروایا،ہمیں سڑکوں سے گرفتار کیا گیا، ہم یہاں سے نہیں بھاگے ہم نے اپنے حلیے بھی تبدیل نہیں کیے، آنے والے وقتوں میں ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی جنگ ہم نے لڑنی ہے

2013 میں جب نواز شریف آیا تو بھی بہت سے چیلنجز تھے لیکن جب تک نواز شریف کی حکومت رہی حوشحالی کا سفر چلتا رہالیکن جونہی نواز شریف کو نکالا گیا تو یہ سفر رک گیاہم اپنے سولہ مہینے کے سفر میں ہونے والی مہنگائی سے انکار نہیں کر رہے،

فلسطین کی فتح کے لئے دعا کریں جس طرح وہ بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی ،آپ اپنی اپنی مسجدوں میں دعا کریں وہ اس وقت بڑی آزمائش سے گذر رہے ہیں آپ لوگ بھی اپنے وطن اور مٹی سے وفادار رہیں اسی طرح اپنے لیڈر کے ساتھ بھی کھڑے رہیں

میں نے چار سال قبل اسمبلی میں کہا تھا کہ میرا لیڈر واپس آئے گااسکو جلا وطن کیا گیا لیکن پھر بھی وہ واپس آیامیری التجا ہے کہ آپ سب لوگ الیکشن کی تیاری کریں کسی کی باتوں میں نہ آئیے گا ہماری کل بھی شناحت نواز شریف تھا اور اج بھی نواز نواز شریف ہے

Leave a reply