لندن:لوٹن ائیرپورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80 فیصد متاثر ہوا ہے
0
110
london

لندن : لوٹن ائیرپورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کارپارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2 تک پہنچنا ناممکن ہوگیا، انتظا میہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں، آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ائیرپورٹ کو لپیٹ میں لے لیا آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80 فیصد متاثر ہوا ہے تاہم گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
https://x.com/pontius_is_goat/status/1711849355748016444?s=20

افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں کثیر المنزلہ کار پارک کی اوپری منزل سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا، ساتھ ہی زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی آ رہی تھیں،بدھ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے لوگوں کو ہوائی اڈے کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا،کہا کہ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے ہم نے تمام پروازیں بدھ 11 اکتوبر کی رات 12 بجے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس نے کہا کہ ایک شہری اور چھ فائر فائٹرز دھویں کے سانس لینے سے متاثر ہوئےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

گھریلو صارفین کیلئے ے گیس کی قیمتوں میں دگنا اضافے کا امکان

Leave a reply