سیالکوٹ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام ،ڈی پی او نے افتتاح کیا.

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض )ٹریفک پولیس کا قابل تحسین اقدام پولیس خدمت مرکز میں روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلیے آنے والے شہریوں کیلیے بہترین انتظار گاہ کا قیام ڈی پی او نے افتتاح کیا.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلیے آنے والے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلیے ڈرائیونگ ٹیسٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار انتظار گاہ قائم کر دی ہے جہاں شہریوں کے بیٹھنے کیلیے آرام دہ کرسیاں پینے کے صاف پانی کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹ، کولر، پنکھے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے.

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو باسہولت اور باوقار طریقے سے پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

سیالکوٹ کی مزید خبریں

تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آصف نامی شہری کو زخمی کر دیا اگوکی پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تھانہ مراد پور کے علاقہ اسلام نگر میں نامعلوم افراد نے اسامہ اشرف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Leave a reply