سیالکوٹ: معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے- سید اسد رضا کاظمی

سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے- سید اسد رضا کاظمی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ان کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کئے جارہے ہیں، معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں معذور افراد کے مسائل اور دیگر ایشوز کے حل کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹی قائم کردی گئیں جس ان کے مسائل کے حل کیلئے فعال ادا کرے گی۔

یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں معذور افراد کے مسائل کے حل منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحئی بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، نمائندہ چمبر آف کامرس اعجاز غوری، ڈی ڈی انفارمیشن وقار جاوید نقوی، ڈی او لیبر ذوالقرنین اور صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن حافظ شاہد کے علاؤہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے اجلاس میں ڈس ایبلٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراء، معذور افراد کی امداد اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور فلاحی تنظمیوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی بابت بریفینگ دی۔

Leave a reply