سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا،عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک جس تیزی سے نیچے جا رہا ہے اس کے اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے،

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کی پالیسی ہم نے ہی بنائی تھی،نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا ایک پہلو ملٹری اور دوسرا معیشت ہے، عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خاموشی پر حیرت ہے، ہماری برآمدات میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے، اس وقت سب سے زیادہ پریشان کاروباری طبقہ ہے،ہمارے دور میں کسانوں نے ریکارڈ منافع کمایا،کسانوں کے پاس پیسہ آیا تھا، بے شمار موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، ہمارے آخری مہینے میں 27 فیصد صنعتی ترقی ہوئی تھی جو آج صفر ہے، سب سے کہہ رہا ہوں آواز بلند کریں، ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے،اگر آواز بلند نہیں کریں گے ہم تو سب اس کے ذمہ دارہونگے،دو جماعتیں 30 سال سے اقتدار میں بیٹھی ہوئی ہیںِ، ملک پر قرضے ان کی وجہ سے چڑھے، جن کی اب قسطیں دینی ہیں،

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھتی جارہی اور روپیہ نیچے آرہا ہے،ملکی استحکام کے بغیر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکتا،بیرونی ادائیگیاں ڈالر میں ہونی ہیں، ڈالر دن بدن اوپر جاتا جا رہا ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، کسی کو ہم پر اعتماد نہیں رہا،موجوودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے تو سب سے پہلے معیشت متاثر ہو گی، بیرونی ادائیگیاں ڈالر میں ہونی ہیں، ڈالر دن بدن اوپرجا رہا ہے

نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

Comments are closed.