سیاست کی صفوں میں طوفان آنیوالا ہے، آصف زرداری ناممکن کو ممکن کرنے لاہور پہنچ گئے
سیاست کی صفوں میں طوفان آنیوالا ہے، آصف زرداری ناممکن کو ممکن کرنے لاہور پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج کافی دنوں بعد بڑی خبریں آئی ہیں، آصف زرداری کا لاہور مشن ہے کیا، کیسے جنوبی پنجاب محاذ دوبارہ گرم ہونے والا ہے، دو سال پہلے ہی جنرل الیکشن کی تیاری شروع کیوں ہو گئی ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز والے احتجاج کر رہے ہیں، فلور ملز والے احتجاج کر رہے ہیں، قلت ہو سکتی ہے، سندھ میں گیس کی قلت ہے، لاہور میں پانی کے بلوں میں اضافے کی منظوری دے دیا ہے، آئل، فلور والے اضافی ٹیکسز کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا گیا تھا کہ کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے لیکن لگائے گئے اور بجٹ منظور ہونے سے پہلے اسکے ثمرات عوام تک آ گئے ہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نظر آ رہے ہیں، مریم جب پیشی ہو تو میڈیا میں نظر آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش ہیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی سے ہٹ کر ایک تیسری بڑی سیاسی قوت ہے پیپلز پارٹی، آصف زرداری آئندہ انتخاب میں سرپرائیز دینے کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، چودھری پرویز الہی سے ہونے والی گفتگو آئندہ الیکشن کے حوالہ سے پیغٍام دیتی ہے، زرداری نے کہا کہ آپ ہمارے بھی اتحادی تھے اور اس حکومت کے، اب پتہ تو چل گیا ہو گا، آنیوالے انتخاب میں پی پی سرپر ائیز دے گی، جلد جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی، پرویز الہیٰ نے ملاقات میں بلاول کی تعریف کی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ووٹ دینے کا حق اس کے بڑے دوررس نتائج مرتب ہوتے ہیں، دنیا میں اٹھاسی لاکھ پاکستانی آبادی ہیں، اب ان میں شاید اضافہ یا کمی ہوئی ہو گی، چالیس یا پچاس لاکھ نئے ووٹرز ہوں گے جو بیرون ملک میں ہوں گے،مقبولیت میں کمی بیشی کو دیکھیں تو شہروں میں مہنگائی کی وجہ سے ووٹر متاثر ہوا اسلئے حکومت کی امیدوں کا محور سمندر پار پاکستانی ہیں، یہی صورت باقی رہ گئی ہے جس سے وہ حکومت بنا سکتے ہیں ورنہ شاید کے پی میں حکومت اس بار نہ بنا سکیں،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب جو بات کر رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں نقب لگائیں گے، تحریک انصاف نے صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر تین سالوں میں محض سیکرٹریٹ کا لارا دیا گیا، لوگ ایک نئی سیاسی جماعت کو آزمانے کے موڈ میں تھے، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی بڑی فتح تھی مگر اب شائد تحریک انصاف جیتی ہوئی نشستیں بھی حاصل نہ کر سکے، اب نئی منزلوں کی جانب اڑان ہو گی، جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ کہیں اور جائیں گے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں پی پی کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے، پنجاب میں توجہ جنوبی پنجاب ہے، کے پی کی بات کریں تو وہان کی عوام زیادہ اپنے اوپر کسی کو مسلط نہیں کرتی، زرداری صاحب کی سیاسی جادوگری چل سکتی ہے، پی پی اگلے الیکشن میں نوے کے قریب سیٹیں لے گئیں تو باقی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنا سکتی ہے. اسوقت حکومت کیمپ میں تھرتھلی مچی ہوئی ہے