امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

0
122
usa pak

پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 25 جون کو منظور کیے گئے House Resolution 901 کے نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اس قرارداد کی منظوری اور پس منظر ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان سے مطابقت نہیں رکھتا، اور یہ پاکستان کے سیاسی حالات اور انتخابی عمل کی ناقص سمجھ پر مبنی ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں بڑی جمہوریت کے طور پر، پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے آئینی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق "ہم باہمی احترام اور تفہیم پر مبنی تعمیری مکالمے اور وابستگی میں یقین رکھتے ہیں۔ اس طرح کی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی غیر جانبدار۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون کا کردار ادا کرے گی اور باہمی تعاون کے ایسے ذرائع پر توجہ مرکوز کرے گی جو ہمارے دونوں عوام اور ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں۔”

کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے ،وزیر دفاع
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹویٹر پر امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف سخت رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ قرارداد ایک ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جس نے بیسویں صدی میں منتخب جمہوری حکومتوں کے تختے الٹائے،یہ قرارداد ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جو آج بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سہولت کاری کر رہا ہے،

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 2016 اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ 2016 اور 2020 میں ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن جماعتوں نے ایک دوسرے پر غیر ملکی مداخلت، دھاندلی کے الزامات لگائے،کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے ،

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

Leave a reply