سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے مت بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیماری کی نوعیت،لاحق خطرات کےپیش نظررپورٹس بیرون ملک بھجوا دی گئیں، عدالت میں اسی مقصدکےلئےدرخواست دائرکی ہے،

آزادی مارچ،مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، وزیراعظم کا اپوزیشن کو سخت پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف صاحب کیلیےدعاؤں پر قوم اور کارکنان کا شکرگزار ہوں، حکومتی وزرا،مشیروں کاانداز بیان انتہائی نامناسب اورقوم کےدل زخمی کررہا ہے، عمران نیازی صاحب وزیروں مشیروں کوبتائیں تلوار کازخم بھرجاتا ہے،زبان کازخم نہیں، سیاسی مخالفین کی بیماریوں،رنج کامذاق اڑانےوالےنہ بھولیں،وقت بدل جاتاہے، نوازشریف کی صحت سےمتعلق کسی غفلت کےمتحمل نہیں ہوسکتے،

وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نواز شریف کی صحت سے متعلق کی گئی ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ یہ مگرمچھ کے آنسو ہیں، مریم اورنگزیب کے اس بیان کو حکومتی حلقوں نے حیران کن قرار دیا تھا،

Comments are closed.