اسپیکر سندھ اسمبلی ،پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ شیخ رشید پر مقدمے کی ایف آئی آر نہیں دیکھی، قانون تو سب کیلئے برابر ہے،

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں 4 سال سے سیاسی قیدی ہوں، میری ضمانت نہیں ہو رہی،آصف زرداری کی ملک و صوبے کیلئے خدمات ہیں،ہماری پالیسی ہے کہ عوام کے پاس جائیں اور کام کریں مخالفین الزامات لگاتے رہتے ہیں ،عمران خان بتائیں آصف زرداری کیا عیاشی کرتے ہیں؟مخالفین ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مہنگائی پر ہم اپنی شکایتیں وفاق تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کو بتائیں گے کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کےلیے اقدام کرے

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کواعتماد میں لیے بغیر دہشتگردی کی پالیسیز بنائیں اگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر فیصلے ہوتے تو نتائج برعکس ہونے تھے عمران خان نے آصف زرداری کے خلاف سنگین الزام لگایا عمران خان صورتحال کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی عمران خان کے اثاثوں میں اضافہ ہواہے اداروں کو ایسے فیصلے کرنے چاہییں کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو،عمران خان کو آصف زرداری ر الزامات کے حوالے سے لیگل نوٹس دیا،

امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

 عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہیں،

قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تحریک انصاف سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہو تا کہ ضمنی انتخاب میں ان لوگوں کا مقابلہ کریں، عمران نیازی ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلا رہے ہیں،جو ایوان میں لے کر آئے عمران خان ان کیخلاف ہی سازش کررہے ہیں،کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سب سے آگے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مراد علی شاہ نے سندھ حکومت سے متعلق جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،عمران خان سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا کرنا چاہتےتھے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں اگر سیٹیں لیں ہیں تو کام بھی کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے خدمت کرنے پر ووٹ دیا،

Shares: