پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

0
50
peshawar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی ہے،

ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد نے کہا ہے کہ پشاور کے پولیس لائنز ایریا میں ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ، ایرانی سفارتخانہدہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ شہیدوں کی روح کو جنت نصیب کرے۔ آمین

امریکی سفارتخانے نے بھی پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے متاثرین اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں،امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے پشاور حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور سے آنے والی خبر سے شدید صدمہ ہوا،نمازیوں پر ہونے والی دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے پشاور دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ120 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،ڈپٹی کمشنر پشاور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 32 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

دوسری جانب اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسجد کے اندر بے گناہ نمازیوں کو شہید کرنیوالے انسان کہلانے کی لائق نہیں پولیس لائنز جیسی جگہ تک خودکش حملہ آور کا پہنچنا سیکیورٹی کی ناکامی ہے، 40 سال سے جاری دہشتگردی میں وقفہ آیا ، غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگرد پہلے سے زیادہ منظم ہوچکے ہیں،پختونخوا پولیس ہمارا فخر ہے، شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں

پاکستان بار کونسل نے پشاور خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا، پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے انتہائی حساس علاقے میں دھماکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،حکومت خودکش دھماکے کے ذمہ داران کو سامنے لائے اور کیفر کردار تک پہنچائے، مساجد میں خودکش دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،ملک بھر میں عوام کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ملک بھر کی مساجد اور مذہبی مقامات کیلئے اضافی سیکیورٹی دی جائے، ملک میں ایسے اقدامات کیے جائیں کہ دہشتگردی کے واقعات نہ ہوں،

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے۔ سکیورٹی اداروں کو جواب دینا چاہیے کہ اتنے حساس علاقے میں کئی چیک پوسٹوں سے گزر کر دہشت گرد کیسے وہاں پہنچا؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہییں جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کو خون کے عطیات دینے کیلئے اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں اور اپنے مخالفین پر انتقامی کارووائیاں کرنے میں مصروف ہے پیغام پاکستان بہترین دستاویز ہے لیکن اس کو قانونی شکل دینے سے گریزاں ہے جبکہ فرقہ واران فوجداری ترمیمی بل کو راتوں رات لانے کی کوشش کی گئی انہوں نے پشاور دھماکے میں ہونے والے شہدا کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے بھی دعا کی انہوں نے مزید کہا کہ معیشت اور سیاسی بحران کے بعد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے پوری قوم تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن حکمران اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی انہوں نے مطالبہ کیا حکومت فلفور بیغام پاکستان کی دستاویز کو قانون سازی کے پارلیمنٹ میں پیش کرے تاکہ دہشت گردی کی سرکوبی کی جا سکے

نگران وزیراوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پشاور کی پولیس مسجد میں دھماکہ کی پر زار مزمت کی ہے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعا لیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران کو صبر کی توفیق دے۔اور زخمیوں کوجلد صحت یاب کرے۔انہوں نے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد میں فوری طور پر سکیورٹی انتظامات کو فنکشنل کیا جائے

Leave a reply