گوادرفری زون کو5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب

0
40

گوادر:گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی انڈسٹری کو بجلی کا فی یونٹ 85روپے کی بجائے 50یا 55روپے کا ملے گا۔ 5میگا واٹ بجلی کے منصوبے سے گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی چینی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بجلی کی مد میں کم از کم 30روپے فی یونٹ بچت ہو گی

’’حق دو گوادر کو‘‘ کے مولانا ہدایت الرحمان کا ریمانڈ منظور

مقامی ذرائع کے مطابق اس سے ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں گوادر فری زون (سائوتھ)اور گوادر پورٹ کے لیے آنے والے مہینوں میں 12 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا احکام کے مطابق پہلے مرحلے کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر بجلی کی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ آلات جیسے ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ پولز کی تعمیر کو تیار کر رہے ہیں۔متعلقہ آلات 3 کلومیٹر پر محیط ہوںگے جو گوادر پورٹ کے گرڈ اسٹیشن کو گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کے علاقے سے جوڑ دے گا،

ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس…

پہلے مرحلے کے انتظامات کے تحت 5 میگاواٹ کی دستیابی کے بعد گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں صنعتوں اور کارخانوں کے لیے بجلی کی لاگت تقریباً 50سے55روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ بعد میں دوسرے مرحلے میں گوادر پورٹ اور گوادر فری زون (سائوتھ)کے لیے بھی یہی مناسب قیمت دستیاب ہوگی جونہ صرف موجودہ کاروباری اداروں کے لیے بلکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے مالی فائدہ گا۔اس وقت گوادر فری زون (سائوتھ )میں تقریباً 51 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

دریں اثنا، گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں اس وقت تین کمپنیاں دو ماہ میں اپنی صنعتیں چلانے کے لیے تعمیراتی کام مکمل کر رہی ہیں۔ ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ سمیت بہت سے لوگوں نے گوادر فری زون (نارتھ)میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کا معاہدہ کیا۔ سستی بجلی کی قیمتیں ان کے لیے ایک بڑا بوسٹر ثابت ہوں گی۔

Leave a reply