سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

0
42
masjid peshawar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور دھماکا خود کش تھا،پولیس کو نشانہ بنایا گیا

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آورکے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، مختلف جگہوں پرسیکیورٹی ہوتی ہے کسی ایک جگہ موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے،دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ،یہ مسلسل چل رہی ہے ،نیکٹا اپنا اورسیکیورٹی فورسز ا پنا کام کررہی ہیں،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اس وقت ترجیح زخمیوں اور شہدا کو سنبھالنے کی ہے شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں،سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،خود کش حملہ آورکے لنک کہاں سے تھے ،تحقیقات کریں گے ،ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں بری طرح سے ہمارے خلاف برسرپیکار ہیں،

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے پشاور حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور سے آنے والی خبر سے شدید صدمہ ہوا،نمازیوں پر ہونے والی دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی مسجد انتہائی دلخراش ہے . انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا ۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے ۔ : زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور میں پولیس لائن کے قریب بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر پھولوں کے شہر کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ پشاور کے غیور عوام نے ہمیشہ دشمنوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ہے۔ دہشت گردی کی لہر نے سب سے زیادہ بلوچستان اور کے پی کے کو متاثر کیا ہے۔ دونوں صوبوں کی عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ہمیں اپنی سکیورٹی اداروں اور شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی دھماکے کی مذمت کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللّہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اورزخمیوں کو شفاء کاملہ دے۔ آمین۔

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے پشاور دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ120 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 25 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہیں،

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply