سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں، شہباز شریف پھٹ پڑے

0
68

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں،وزیراعظم کوعلم نہیں کہ غریب کس طرح زندگی بسرکررہے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی،معاشی ٹیم مذاق بن گئی ہے،مزدور اپنے مالکان کی منتیں کرنے پرمجبورہیں، فیکٹریوں کو تالے لگ گئے، دکانوں سےلوگوں کو نکالا جارہا ہے، بےروزگاری انتہا کوچھورہی ہے، عام آدمی پرزندگی تنگ ہوچکی ہے.

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج عام آدمی کو ضروریات پوری کرنا مشکل ہورہاہے روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے تک پہنچ گیا ہے ،ماضی سے سبق سیکھ کرنظام میں بہتری لائیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم ابھی تک ہیرو کی دنیا میں بستا ہے،

اپوزیشن جماعتوں کے ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ 53 ﺳﯿﻨﯿﭩﺮ ﺯﺍﻭﺭ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻟﯿﮉﺭ ﺷﮩﺒﺎﺯﺷﺮﯾﻒ ﺳﻤﯿﺖ 7 ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻦ ﺍﯾﺰ ﺷﺮﯾﮏ ہیں. اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے.

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

Leave a reply