سیاسی یتیم ایک پرچی سےپارٹی پرمسلط ہوئے، فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں اتر آئیں

0
42

سیاسی یتیم ایک پرچی سےپارٹی پرمسلط ہوئے، فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں اتر آئیں

وزیرا عظم کی معاون خصوصی برئے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتےہوئے کہا کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا.سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے.ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بن گئے.لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے.عوام نے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا ہے.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی.بلاول صاحب! بی بی شہیدکامشن اورکمیشن اکٹھےنہیں چل سکتے،سیاسی یتیم ایک پرچی سےپارٹی پرمسلط ہوئے.لیاقت باغ کاخالی میدان کرپشن بچاؤمہم سےلاتعلقی کا اعلان ہے.عوام نے ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر دیا.عوام نےسیاسی افق سےکرپشن بچاؤٹولےکوالوداع کردیا،حکومت کےخاتمےکاخواب دیکھنےکےبجائےسندھ سےغربت ختم کریں،لکھی تقریرپڑھنےسےقوموں کی تقدیر نہیں بدلےگی. واضح رہے کہ اس سے پہلے بلاول بھٹو نے لیاقت باغ راولپنڈی میں جسلہ میں‌ خطاب کرتے ہوئے حکومت اور عمران خان پر شدید مزمت کی تھی.

Leave a reply