سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیا کہا کہ کرینہ کپور خوش ہو گئی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی اہلیہ ملنے پر خوش قسمت قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا اپنی فلم’’جبریا جوڑی‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں ریلئیٹی شو’’ڈانس انڈیا ڈانس ‘‘ میں پہنچے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبصورت بیوی کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شو کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں اور میں ان کا مداح ہوں. میں اپنی زندگی میں اکثر کوشش کرتا یوں کہ ان سے کچھ سیکھ سکوں. اس دوران سدھارتھ نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ ان کی شادی کرینہ سے ہوئی ہے۔
اس بات پر کرینہ نے سدھارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی بہت ٹیلینٹڈ ہیں اور مستقبل میں اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
واضح رہے کہ بھارت کے نمبر 1 ریلئیٹی شو ’’ڈانس انڈیا ڈانس‘‘سیزن 7 میں رفتار, مارٹس کے ساتھ کرینہ کپور جج ہیں۔ کرینہ کپور پہلی بار کسی ریلئیلٹی شو میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کے مداح ان کو جج دیکھ کر بہت خوش ہیں. دوسری جانب سدھارتھ اور پرینیتی کی فلم "جبریا جوڑی” اگلے ماہ 2 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.