پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جن کے گیتوں کے دیوانے دنیا بھر میں جہاں جہاں پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں پائے جاتے ہیں ۔سدھو کی زندگی میں بھی ان کا کوئی گیت ریلیز ہوتا تھا تو سپر ہٹ ہوتا تھا اور وہ گانا باقاعدہ وائرل ہوجاتا تھا ان کے ہلاکت کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ان کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ گانا سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایس وائی ایل کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے ۔
گانا ریلیز ہوتے ہی اس کی ہر طرف دھوم مچی گئی ہے۔ان کا آخری گیت سن کر ان کے مداح خاصے جذباتی بھی ہوگئے۔ان کے گانے کی ریلیز کے بعد اس پر ان کے مداحوں کے جذباتی کمنٹس آتے رہے۔ کچھ مداح ان کا گانا سن کر اداس ہوئے تو کسی نے کہا کہ سدھو موسے والا جیسا گلوکار دوبارہ نہیں پیدا ہو گا،یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ ماہ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ برس اگست سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ
فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے، ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے، ہم نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔