بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں . لیکن حال ہی میں اس کیس میں جو گرفتاری ہوئی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے. کہا جا رہا ہےکہ گولڈی برار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گولڈی برار امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر تھے وہیں سے انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے. یہ وہی گولڈی برار وہی ہیں جس نے سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بشنوئی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گولڈی برار کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ یہ اس قتل کےماسٹر مائنڈ تھے. یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر قتل کر دیا گیا تھا سدھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے.لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی
بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں سدھو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔