جب سے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت ہوئی ہے ان کے پرستار تو غمگین ہیں ہی لیکن بالی وڈ میں ایک سوگ کا سا سماں ہے۔ ہر کوئی افسردہ اور پریشان ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت ان کے گائوں فیملی سے تعزیت کرنے کےلئے جائیں گے۔ سنجے دت کے پہنچنے سے پہلے سے موسے والا کے گائوں کی سیکیورٹی ٹائٹ کر دی گئی ہے بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ سنجے دت اور سدھو موسے والا کا آپسی تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ سدھو نے سنجے دت کے لئے ایک گانا بھی گایا تھا جس کے بول تھے ’’او گھبرو تے کیس جہیڑا سنجے دت تے ، جٹ اتے کیس جہیڑا سنجے دت تے‘‘ ، یہ گانا گانے کے بعد وہ ایک کنٹرورسی میں بھی گھرے تھے۔ اُس وقت کہا گیا تھا کہ سدھو موسے والا جان بوجھ کر کنٹرورشل گیت گاتا ہے۔
سنجے دت نے سدھو موسے والا کی ہلاکت کے بعد ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی اتنی جلدی موت کا سن کر بہت دکھی ہوں، انکی فیملی کو واہے گرو صبر عطا کرے‘‘ ۔ سدھو موسے والا کی موت کے بعد سنجے دت کا ان کی فیملی کے پاس جا کر اظہار تعزیت کرنے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا سے کتنا لگائو رکھتے تھے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔