نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کینسر کے مرض میں مبتلا

سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو جو کہ 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ ان کی اہلیہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں. ان کی اہلیہ نے ایک ٹویٹ‌کے زریعے نوجوت سنگھ سدھو کے پرستاروں کو خبر دی کہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں اور سٹیج دوئم ہے. انہوں نے لکھا کہ سدھو جی میں آپ کا انتظار کررہی ہوں ، جتنی تکلیف آپ کاٹ

رہے ہہیں اتنی ہی تکلیف میں یہاں کاٹ‌رہی ہوں. میں‌جانتی ہوں کہ آپ ایسے جرم کی سزا پا رہے ہیں جو آپ نے کیا ہی نہیں. بار بار آپ کو انصاف سے محروم کیا جا رہا ہے. سچ بہت طاقتور ہوتا ہے ، ایک دن سامنے آکر رہے گا. ہاں‌یہ امتحان ضرور لیتا ہے ، میں آپ سے معذرت کرتی ہوں کہ میں آپکا زیادہ انتظار نہیں‌کر سکتی کیونکہ میں‌کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہوں اور میری سرجری ہے. نوجوت سنگھ سدھو کا یہ ٹویٹ پڑھ کر ان کے پرستار دکھی ہو گئے اور ان کی اہلیہ کی صحیتابی کے لئے دعائیں کرنے لگے. زیادہ تر سوشل میدیا صارفین نے لکھا کہ بہت جلد سدھو آپ کے پاس ہوں گے. انکو انصاف ضرور ملے گا.

Comments are closed.