سگریٹ نوشوں کیلئے بری خبر، پیکٹ اتنا مہنگا ہو گا کہ کئی لوگ توبہ پر مجبور ہو جائیں گے
وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ سگریٹ کاپیکٹ 10سے 14 روپےمہنگاہوجائےگا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران حماد اظہر نے بتایا کہ ایک ہزارسگریٹ پرپہلےٹیکس 4ہزار 500 روپےتھا جبکہ ایک ہزارسگریٹ پرٹیکس 5ہزار 200 روپےکردیاگیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اضافی ٹیکسوں سےسالانہ 147ارب روپےکی اضافی آمدن ہوگی. یاد رہے کہ عوامی سطح پر بعض حلقوںکی جانب سے پہلے سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ کھانے پینے کی بجائے سگریٹ جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے.