پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت،بہت جلد خوشخبری ملے گی

0
44

اسلام آباد:پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یہ ٹرائلز آئندہ 10 دنوں کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 10 دن میں کرونا ویکسین ٹرائل شروع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے ابتدائی 2 مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ 17 اگست کو ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کرونا ویکسین کے تیسرے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے د ی ہے۔

یہ ویکسین چینی کمپنی کیسینو بائیو اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ بائیو ٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے، این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل پہلی بار ہو رہا ہے، چینی کمپنی روس، چلی، ارجنٹینا اور سعودی عرب میں بھی ویکسین کے ٹرائلز کر رہی ہے۔

جولائی میں معروف سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین میں فیز مکمل ہونے کے بعد 6 سے 8 ماہ میں ویکسین میسر ہوگی۔

جب پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کے بعد ویکسین ٹرائلز کا فیز ون شروع ہو رہا تھا تو چین میں ویکسین کے فیز ون اور ٹو مکمل ہو چکے تھے، جب کہ فیز تھری کی تیاریاں جاری تھیں۔

Leave a reply