وفاقی حکومت کےفیصلوں کےاثرات :اسکولوں میں لازمی قرآن کی تعلیم کےبل سےمتعلق اہم پیش رفت

0
86

کراچی :وفاقی حکومت کے فیصلوں کے اثرات سندھ اسمبلی تک جاپہنچے: اسکولوں میں لازمی قرآن کی تعلیم کے بل سے متعلق اہم پیش رفت ،اطلاعات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کروائے جانے والےپہلی تا میٹرک تک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے بل کا منظوری کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کے جس کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں انکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

 

سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ والدین سے بھی گزارش کرونگا کے جن اسکولوں میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات نہیں دی جارہی وہاں اپنے بچوں کو داخل نہ کروائیں،جب تک تعلیمی اداروں میں عملی طور پر لازمی ناظرہ قرآن کا آغاز نہیں کردیا جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکول مالکان سے اپیل کرتا ہوں کو قرآن کے اسکولوں میں باقاعدہ سلیبس میں شامل کریں اور دیگر مضامین کی طرح قرآن کا بھی پریڈ رکھا جائے انہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Leave a reply