لاہور:پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021 پردستخط:نیا بلدیاتی نظام کیسا ہوگا تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021پردستخط کردیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیاربلدیاتی ادارےوزیراعظم کاخواب ہےجو پوراہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنےمیئرزکاانتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئےنظام کےتحت منتقل کردی ہے۔

خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔

پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

دوسری طرف حکومتی جماعت نے پنجاب بھر میں اپنے مضبوط امیدواروں کی تلاش شروع کردی ہے ، جس کے بعد یہ یہ خیال ظآہر کیا جارہا ہےکہ حکومت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کا میدان مار لے گی

Shares: