ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں سکھوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے لگائے جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست انداز میں وائرل ہوئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سکھوں کو پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے حق میںنعرے لگاتے اور پاکستانی ٹیم کو بھرپور طور پر سپورٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے. سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے سے بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں اور ان کی طرف سے پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے.
قبل ازیں بھارتیوں کی جانب سے ایک افغانی کی ویڈیو وائرل کرکے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا تاہم سکھوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد بھارتیوں کو چپ لگ گئی ہے. سکھوں کی یہ ویڈیو فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر زبردست وائرل ہوئی ہے.
واضح رہے کہ یہ بات اب کھل کر منظر عام پر آچکی ہے کہ پاکستان ، افغانستان میچ کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کی جانب سے منظم سازش کے تحت ہنگامہ آرائی کی کوشش کی گئی اور افغآن تماشائیوں کی صفوں میںگھس کر پاکستانی شائقین اور ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملوں کی کوششیںکی گئیں. اس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ افغانستان کے لوگ پاکستان کے مخالف ہیں تاہم ان کی یہ مذموم سازش کھل کر دنیا کے سامنے واضح ہو گئی ہے. میچ کے دوران ہیلی کاپٹر کےذریعہ پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا. ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے انگلینڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے کرنےو الوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.